JamiaRizviaAMT&RC...






الشہادۃ العالمیہ & تخصص Courses

جامعہ رضویہ انوارِ مصطفےؐ — تعارف

جامعہ رضویہ انوارِ مصطفے ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر ایک مستند دینی تعلیمی ادارہ ہے جو وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ، پاکستان سے الحاق شدہ ہے۔ الحمدللہ نومبر 2024 میں ادارۂ ہذا کا باضابطہ الحاق مکمل ہوا، رجسٹریشن کی منظوری ملی اور اپریل 2025 میں امتحانی سنٹر کی حیثیت بھی منظور کی گئی۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ، الشہادۃ العالمیہ (ایم۔اے اسلامیات و عربی) سال اوّل کے طلبہ نے اسی سنٹر میں امتحان دیا اور جون 2025 میں نتائج کا اعلان ہوا، جس میں طلبہ نے A اور A+ گریڈ کے ساتھ 100% کامیابی حاصل کی۔ اس عظیم کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں۔

جامعہ رضویہ انوارِ مصطفے ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر Directorate General of Religious Education، Ministry of Federal Education and Professional Training، حکومتِ پاکستان، اسلام آباد سے منظور شدہ ادارہ ہے۔ رجسٹرڈ نمبر: 57544/18552 – DGRE/MOFEPT

یہ ادارہ دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ، پاکستان (لاہور) سے الحاق شدہ ہے، جو وفاقی وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ بورڈ ہے اور تمام دینی اسناد جاری کرنے کا مجاز ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 4 جولائی 2023ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق دینی تعلیمی بورڈز کو میٹرک، ایف اے اور بی اے کی بنیاد پر الشہادۃ العالمیہ کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔
31-12-2025

پرنسپل

صاحبزادہ مفتی قاری ابوضیا ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن قادری (حفظہ اللہ تعالیٰ)

پتہ

ٹائیں، ڈاکخانہ ٹائیں، تحصیل تھوراڑ، راولاکوٹ، ضلع پونچھ، آزاد کشمیر

الشہادۃ العالمیہ & تخصص Courses

الشہادۃ العالمیہ (ایم-اے اسلامیات و عربی) کا تعارف 📢🚨 تمام اسناد HEC سے منظور شدہ ہیں۔ جامعہ رضویہ انوار مصطفے ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر حسب ضابطہ (قانون و قواعد) آپ طلبہ و طالبات کا داخلہ الشہادۃ العالمیہ سال اول میں بھیجے گا۔ امتحانات ماہ رجب المرجب کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں۔

وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس پروگرام کے لیے خصوصی سلیبس تیار کیا ہے جس کو کلیۃ الشریعہ کا نام دیا گیا ہے۔ کلیۃ الشریعہ کے سلیبس کے تحت الشہادۃ العالمیہ سال اول کا امتحان ہوگا۔

پہلے سال کے امتحان میں کامیابی پر آپ کا داخلہ سال دوم میں بھیجا جائے گا اور وفاق کی طرف سے الشہادۃ العالمیہ فی العلوم العربیہ و الاسلامیہ (M.A اسلامیات و عربی) کی ڈگری جاری ہوگی۔

B.A / B.Sc پاس طلبہ و طالبات کے لیے الشھادة العالمية (M.A اسلامیات و عربی) کے سالانہ امتحان میں شرکت کا سنہری موقع (مشروط)۔

تخصص (مفتی کورسز)

  • تخصص فی التفسیر
  • تخصص فی الحدیث
  • تخصص فی السیرت
  • تخصص فی الفقہ
  • تخصص فی التصوف
  • تخصص فی الاقتصاد
  • تخصص فی الادیان
  • تخصص فی اللغۃ العربیہ

امتحانات کے لیے تجوید و حفظ میں داخلے جاری ہیں۔ جن قاری / قاریہ اور حافظ / حافظہ کے پاس متعلقہ تعلیم ہے اور ڈگری نہیں وہ امتحان دے کر سند لے سکتے ہیں۔

ڈاکخانہ ملوث ستیاں، ضلع راولپنڈی یا مرکز اہلسنت جامعہ رضویہ انوار مصطفے ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر ڈھلکوث ٹائیں، تھوراڑ، راولاکوٹ، پونچھ آزاد کشمیر

صاحبزادہ مفتی قاری ابوضیا ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن

پرنسپل (مہتمم / ناظم) کا مختصر تعارف

صاحبزادہ مفتی قاری ابوضیا ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن قادری، رضوی، رفاعی، نقیبی نے وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ، پاکستان سے تخصص فی الفقہ (مفتی کورس) A+ گریڈ میں پاس کر کے ڈگری / سند حاصل کی۔

مرکز اہلسنت، ام المدارس جامعہ رضویہ مظہر اسلام، فیصل آباد سے دورة الحدیث شریف پڑھ کر الشہادة الفراغ فی دورة الحدیث کی سند حاصل کی، جبکہ ایم۔اے اسلامیات و عربی (الشہادة العالمیہ) اتحاد المدارس پاکستان سے فرسٹ ڈویژن میں پاس کی۔

تنظیم المدارس اہلسنت، پاکستان سے تجوید و قرات (قاری کورس) فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ آزاد جموں کشمیر تعلیمی بورڈ، میرپور سے علوم السنہ شرقیہ (فاضل) سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد سے عربی ٹیچر ٹریننگ فرسٹ ڈویژن میں پاس کی۔ C.E.F سے تدریسِ قرآن کے لیے T.P.I جدید طریقۂ تدریس کی ٹریننگ بھی حاصل کی۔

عصری و دنیاوی علوم میں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے M.A Education اور Bachelor in Library & Information Sciences فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ Education Planning & Management لاہور سے بھی فرسٹ ڈویژن میں ڈگری حاصل کی۔

آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد سے B.Ed سیکنڈ ڈویژن میں، جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے M.Ed فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔

طبی و میڈیکل علوم میں: D.E.H.M فرسٹ ڈویژن میں پاس کر کے GOLD Medalist رہے۔ R.M.P.E.H.E.S (Punjab) سے رجسٹرڈ ہیں، اور D.T.N (Punjab) فرسٹ ڈویژن میں پاس کر کے حکیم کی سند حاصل کی۔

آپ مرکز اہلسنت جامعہ رضویہ انوار مصطفے ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے پرنسپل ہیں، مختلف مشائخِ عظام کے خلیفہ، آستانہ عالیہ قادریہ، رضویہ، رفاعیہ ٹائیں ڈھلکوٹ شریف، راولاکوٹ پونچھ آزاد کشمیر کے سجادہ نشین ہیں، اور اس وقت محکمہ تعلیم آزاد کشمیر میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

کال کرنے کا مناسب وقت: سہ پہر 03:30 کے بعد
صبح 06:00 سے دن 03:30 تک کال نہ کریں

فون نمبرز:
03145052650
03015052650
03335052650
03465052650
03555052650

بیرونِ ملک کال کرنے کے لیے: +923145052650

0
Students Enrolled
0
Certified Teachers
0
Completed Courses
0
Countries Reached

Choose the Best Package for from Given Classes

Contact Us

Send a Message